Pakistan

پوری دنیا انتخابات 2024ءپر اعتراضات اٹھار ہی ہے: عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کو اس کا مینڈیٹ واپس ملنا چاہیے، میڈیا سے گفتگو

 

 

لاہور:پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے سینئر راہ نما عمر ایوب نے کہا ہے کہ پوری دنیا پاکستان کے انتخابات2024 پر اعتراضات اٹھا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کو مینڈیٹ واپس ملنا چاہیے
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ وفاقی حکومت کا بنایا ہوا نئے مالی سال کا بجٹ عوام پر قاتلانہ حملے کے مترادف ہے، جس کے نتیجے میں اب مہنگائی کا طوفان آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی حکومت نے ساڑھے 4 سو ارب گندم درآمد کی ، جس پر بہت کمیشن کمایا گیا، کاشتکاروں نے اپنی فصل کوڑیوں کے داموں بیچی۔ اب برآمد کرنے کا عندیہ دیا جارہا ہے، دوبارہ سے پیسہ بنایا جائے گا۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے الیکشن رپورٹ پر قراداد پیش کی، ساری دنیا انتخابات پر اعتراض کر رہی ہے، پی ٹی آئی کو اس کا مینڈیٹ واپس ملنا چاہیے۔ بطور سیکرٹری جنرل انصاف نہیں کر سکتا، اس لیے استعفا دیا۔ عدت کیس ٹیکنیکل بنیاد پر مسترد کیا گیا، اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button