پاکستانی مرد سوشل میڈیا استعمال کرنے میں خواتین سے آگے :گیلپ سروے
40فیصد پاکستانی فیس بک، انسٹاگرام ، ٹک ٹاک اور دیگر ایپس کا استعمال کرتے ہیں: سروے
کراچی: گیلپ سروے رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے استعمال میں پاکستانی مرد خواتین سے آگے ہیں،40فیصد پاکستانی فیس بک، انسٹاگرام ، ٹک ٹاک اور دیگر ایپس کا بھرپور استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان میں کتنے فیصد افراد کے سوشل میڈیا اکائونٹس ہیں گیلپ سروے نے اس بارے میں رپورٹ جاری کردی۔
گیلپ سروے رپورٹ کے مطابق 60 فیصد پاکستانی فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ایپس استعمال نہیں کرتے۔سروے 28 جون سے 10 جولائی تک کیا گیا جس میں 700 سے زائد افراد سے رائے لی گئی۔
سروے میں بتایا گیا ہے کہ 40 فیصد پاکستانی فیس بک، انسٹاگرام ، ٹک ٹاک اور دیگر ایپس کا بھرپور استعمال کرتے ہیں۔ ان ایس پر 30 سال سے کم عمر کے 62 فیصد نوجوان زیادہ فعال ہیں جبکہ 30 سال سے زائد عمر کے صرف 30 فیصد پاکستانی متحرک ہیں۔ سوشل میڈیا کے استعمال میں پاکستانی مرد خواتین سے آگے ہیں۔