Pakistan
Trending

جامعۃ النور کے طالب علم عبدالہادی کا اعزاز

قرآن سے دل منور کریں، یہ اندھیروں میں اجالے کی کرن ہے:کامران صدیق نوری

جامعۃ النور کے طالب علم عبدالہادی کا اعزاز

لاہور :جامعۃ النور فیروزوالہ کے طالب علم عبدالہادی نے انتہائی مختصر عرصے میں حفظِ قرآن مکمل کر لیا، جس پر جامعہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں بانی و سربراہ جامعۃ النور علامہ پروفیسر حافظ کامران صدیق نوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید ایک ایسا نور ہے جو دلوں کو منور اور روح کو سکون عطا کرتا ہے۔

جامعۃ النور کے طالب علم عبدالہادی کا اعزاز
جامعۃ النور کے طالب علم عبدالہادی کا اعزاز

یہ کتابِ ہدایت انسان کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتی ہے اور زندگی کی ہر راہ پر رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ قرآن کے الفاظ میں خدا کی محبت، حکمت، اور بصیرت پوشیدہ ہے جو ہر پڑھنے والے کے دل میں یقین، امن، اور روشنی کی کرن پیدا کرتی ہے۔ اس نور سے اپنے سینے منور کرنے کا مطلب ہے کہ انسان اپنے دل کو خدا کی رضا اور اس کے پیغام کی روشنی سے روشن کرے تاکہ دنیاوی زندگی کی مشکلات اور اندھیرے راستے بھی آسان اور روشن نظر آئیں۔

تقریب میں جامعہ کے صدر مدرس قاری ظفر باروی نے عبدالہادی اور ان کے والد کو دلی مبارکباد پیش کی۔ بزم نور مصطفیٰ کے صدر عزن علی، نائب صدر عمیر کھوکھر اور دیگر اراکین نے حافظ عبدالہادی کو پھولوں کا گلدستہ اور ہار پہنائے اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button