Pakistan
Trending

پاکستان میں 17ہزار 7سو 38مدارس، سینٹ میں بریفنگ

سینیٹر پلوشہ سے تقریر پر فلک ناز کا احتجاج ، اجلاس پیر تک ملتوی کر دیاگیا

اسلام آباد: سینٹ کو بتایاگیا ہے کہ پاکستان میں کل 17ہزار 7سو 38مدارس ہیں ۔سینیٹ کا اجلاس پریزائڈنگ افسر سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت 10بجکر 35منٹ پر شروع ہوا۔سینیٹر مسرور نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کے معاملے کو ٹھایا طلباء یونین پر پابندی ختم کی جائے کیوں کہ سیاسی کارکن وہاں سے ہی پیدا ہوتے ہیں، پریزائڈنگ افسر نے معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ یہ معاملہ وزیر تعلیم کو بتادوں گا یونیورسٹی میں اور سٹافنگ کی گئی ہے جس کی وجہ سے مسائل ہیں،طلباء یونین کے الیکشن صوبائی معاملہ ہے۔ وقفہ سوالات کے دور ان وزارت تعلیم کی طرف سے بتایا گیا کہ ہنگری کے لیے تین سالوں میں 367طلباء کو سکالر شپ پر بھیجا گیا ہے، سوال قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وزارت اوسیز نے سوالات کے جواب نہیں دیئے ہیں یہ سنجیدہ مسئلہ ہے،میری وزیر اورسیز سے بات ہوئی وہ بھی کہے رہے تھے کہ وزارت والے میری بات بھی نہیں سنتے ہیں۔سینیٹر فلک ناز چترالی نے کورم کی نشاندہی کردی ایوان میں 13ارکان تھے جس پر گھنٹیاں بجائی گئیں۔کورم نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس 30منٹ تک ملتوی کردیا گیا۔
سینیٹ میں تحریری جواب دیتے ہوئے وآرت تعلیم نے بتایا کہ پاکستان میں کل 17ہزار 7سو 38مدارس ہیں جن میں سے 10ہزار 12پنجاب 2ہزار 4سو16سندھ 5سو 75بلوچستان 4ہزار5خیبر پختونخواہ 445آزاد کشمیر 199اسلام آباد اور 86جی بی میں ہیں جبکہ ان مدارس میں کل 22لاکھ 49ہزار 5سو 20 طلبہ پڑھ رہے ہیں جن میں پنجاب میں 6لاکھ 64ہزار 65 پنجاب میں 1لاکھ 88ہزار 183سندھ میں 71ہزار 8سو15 بلوچستان میں 12لاکھ 83ہزار 24خیبر پختونخواہ میں 26ہزار 7سو87آزاد کشمیر میں 11ہزار 3سو 1 اسلام آباد میں اور 4ہزار 3 سو46جی بی میں پڑھ رہے ہیں۔
مدارس کی براہ راست مالی اعانت نہیں کی جاتی ہے تاہم ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم ( ڈی جی آر ای)نے 598مدارس میں 1196اساتذہ فراہم کئے ہیں اور رجسٹرڈ مدارس میں 1لاکھ 54ہزار 8سو49طلباء کو عصری تعلیم فراہم کرنے کے لیے نصابی کتب فراہم کی ہیں۔وزارت مواصلات نے ایوان کو تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں 193ٹول پلازہ ہیں جن میں سے نیشنل ہائی وے پر 85پلازہ ہیں این ایچ اے کے زیر اہتمام موٹروے جن میں ایم 1،3،4،5،14اور ای 35 ہیں پر 70ٹول پلازہ ہیں جبکہ بی او ٹی ہے تحت چلنے والے موٹروے ایم 2،9اور 11پر 38ٹول پلازہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button