World
Trending

ترکیہ میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

مصطفیٰ شابوک نے "المہدی المنتظر" ہونے کا دعویٰ بھی کیا تھا

ترکیہ میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

ترکیہ: ترکی کی ایک ریاست کیناکلے میں ایک شخص مصطفیٰ شابوک کو نبوت کا جھوٹا دعویٰ اور عوام سے مالی فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شابوک اور اس کے قریبی 15 ساتھیوں کو حراست میں لے لیا۔

اطلاعات کے مطابق، شابوک نے پہلے ایک گروپ تشکیل دیا جس میں اس کے پیروکاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ اس نے ابتدا میں "المہدی المنتظر” ہونے کا دعویٰ کیا اور بعد میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کر دیا۔ عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے زلزلہ زدگان کی امداد کا بہانہ بنا کر بڑی رقم جمع کی اور پھر زائد منافع دینے کی مختلف اسکیمیں متعارف کرائیں، جن کے ذریعے لوگوں کو مزید دھوکہ دیا گیا۔

ترکیہ کی پولیس نے اس فراڈ کا پردہ فاش کرتے ہوئے شابوک کو گرفتار کیا اور اس کے ساتھیوں کو بھی مختلف مقامات سے حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شابوک روپوش ہونے کی کوشش میں تھا، مگر مسلسل تلاش کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اس پر جھوٹی نبوت کے دعوے اور مالی فراڈ کے سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور تفتیش کا آغاز ہو چکا ہے۔

ترک حکام نے شابوک کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے، اور اسے کڑی سزا دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عوام کو دھوکہ دینے اور مذہبی جذبات کا استحصال کرنے کے ان واقعات کی ترکیہ میں شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button