یشما گل نے ذاکر نائیک سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی
عوام میں یہ تاثر گیا کہ شاید یشما گل نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے
یشما گل نے ذاکر نائیک سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی
کراچی: گورنر ہاؤس سندھ کراچی میں اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بڑے عوامی اجتماع میں اداکارہ یشما گل کی شرکت نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی۔
اس دوران سوال و جواب کے سیشن میں یشما گل نے اپنا سوال پیش کیا، جس پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ان کی دین کی طرف واپسی کی تعریف کی۔ تاہم نائیک کے جواب نے عوام میں یہ تاثر پیدا کیا کہ شاید یشما گل نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
اجتماع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یشما گل نے انسٹاگرام پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکاری نہیں چھوڑی ہے اور وہ اب بھی شوبز انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سوال پوچھتے وقت مائیک میں مسئلہ تھا، جس کی وجہ سے ان کی بات درست طور پر نہیں پہنچ سکی اور یہ غلط فہمی پیدا ہوئی۔
سوشل میڈیا پر پھیلنے والی باتوں کے جواب میں یشما گل نے مزید کہا کہ انہوں نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو درمیان میں ٹوکنا مناسب نہیں سمجھا، اور انہوں نے معذرت بھی کی اگر ان کی بات سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہوں۔