مخصوص نشستیں، سپیکر کا الیکشن کمیشن کو دوسرا اہم خط
اسپیکر نے پہلے بھی 19 ستمبر 2024ء کو ایک خط بھیجا تھا
مخصوص نشستیں، سپیکر کا الیکشن کمیشن کو دوسرا اہم خط
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے تاکہ خواتین اور اقلیتی نمائندوں کے لیے مخصوص نشستوں کے حوالے سے جلد فیصلہ کیا جا سکے۔
پارلیمانی رہنماؤں کی جانب سے الیکشن ترمیمی بل 2024ء کے بعد اس معاملے پر الیکشن کمیشن کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست کی کہ وہ الیکشن کمیشن سے اس اہم فیصلے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے رابطہ کریں۔
اسپیکر ایاز صادق نے ان کی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط ارسال کیا، جس میں جلد فیصلے کی درخواست کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسپیکر نے پہلے بھی 19 ستمبر 2024ء کو ایک خط بھیجا تھا، جس میں آئینی ترمیمی بل 2024ء کے منظور ہونے کے بعد الیکشن کمیشن سے خواتین اور غیر مسلم اراکین کی مخصوص نشستوں پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے بعد موجودہ ابہام ختم ہو جائے گا، اور پارلیمان کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے مکمل طور پر فعال ہونے کا موقع ملے گا۔