حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے عمران خان کی رہائی ضروری :فواد چودھری
حکومت ججز کے تبادلے اور عمر کا جو قانون لانا چاہ رہی ہےاس سے عدلیہ تباہ ہو جائے گئی
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی ضروری ہے۔
آپریشن عزم استحکام شروع ہونے سے پہلے متنازع ہو گیا ہے، آپریشن پر ہر کوئی اپنی بات کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک کے اتحاد کی علامت ہے، ان کی رہائی سے صحیح جمہوریت بحال ہو گی، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے قربانیاں دے کر مثال قائم کی۔
ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حامد خان ٹائپ لوگ چوہے ہیں جو پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جب تک ان سے جان نہیں چھوڑائی جاتی، اپوزیشن کا کردار ادا نہیں ہو سکتا، چوہے چاہتے ہیں ان کی قد سے بڑے لوگ پی ٹی آئی میں نہ آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ججز کے تبادلے اور عمر کا قانون حکومت لانا چاہ رہی ہے،اس قانون سے عدلیہ تباہ ہو جائے گئی۔