Weird
Trending

ماحول دوست اور سمارٹ فون چارج کرنے والا پودا

امریکہ کے سائنسدانوں کی ٹیم نے مصنوعی پودا تیار کرنے کا کارنامہ انجام دیا

ماحول دوست اور سمارٹ فون چارج کرنے والا پودا

نیو یارک: امریکی سائنس دانوں نے ایک مصنوعی پودا بنایا ہے جو بیک وقت اندرونی ہوا کو صاف کرنے کے ساتھ اسمارٹ فون کو چارج کرنے کے لیے کافی توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

نیو یارک میں قائم بِنگ ہمٹن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے 5حیاتیاتی سولر سیلز اور انکے فوٹو سِنتھیٹک بیکٹیریا کا استعمال کرتے ہوئے مصنوعی پتہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔

پانچ مصنوعی پتوں پر مبنی یہ پودا آکسیجن اور بجلی پیدا کرنے کے ساتھ قدرتی پودوں کے مقابلے میں زیادہ شرح سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کشید کرتا پایا گیا۔
اس پودے کے متعلق تحقیق میں سائنس دانوں نے بتایا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے فضاء میں بڑھتی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کشید کرنے کے روایتی طریقے غیر مؤثر ہوتے جا رہے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ مصنوعی پودے چار دیواریوں کے اندر کی روشنی کو ضیائی تالیف کے لیے استعمال کرتے ہیں، جس سے اس فضاء میں 90 فی صد تک (5000 پی پی ایم سے 500 پی پی ایم تک) کاربن ڈائی آکسائیڈ کم ہوجاتی ہے، جبکہ قدرتی پودوں میں یہ شرح 10 فی صد تک ہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button