Pakistan
Trending

عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا ایک اور مقدمہ درج

عمران خان نے جیل میں دی جانے والی سہولیات کا ناجائز استعمال کیا ،مقدمے کا متن

عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، علی امین گنڈاپور اور اعظم سواتی کے خلاف دہشت گردی کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے اور اب عمران خان سمیت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی میں ایک اور مقدمہ درج ہوا ہے۔

 

اس مقدمے میں تقریباً 2000 سے 2500 نامعلوم کارکنان کو بھی شامل کیا گیا ہے اور ان کے خلاف دہشت گردی سمیت 12 دفعات عائد کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق عمران خان نے جیل میں دی جانے والی سہولیات کا ناجائز استعمال کیا جبکہ ان کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور نے بطور وزیر اعلیٰ سرکاری وسائل کا غلط استعمال کیا۔ اعظم سواتی نے بھی مظاہرین کو مالی مدد فراہم کی۔

مزید کہا گیا کہ مظاہرین نے پولیس کے دو 12 بور بندوقیں، 12 اینٹی رائٹ کٹس، 2 وائرلیس سیٹس، اور 5 آنسو گیس شیل چھین لیے۔ مظاہرین نے پولیس پر قتل کی نیت سے فائرنگ کی، جس پر اہلکاروں نے درختوں کے پیچھے چھپ کر اپنی جان بچائی۔

اس مقدمے میں پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں پر کار سرکار میں مداخلت، اغوا، ڈکیتی، دہشت گردی، اقدام قتل اور سرکاری اسلحہ چھیننے جیسے الزامات شامل کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button