Pakistan
موسم برسات کی آمد ،ڈینگی کا خطرہ بڑھ گیا
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ڈینگی سے نمٹنے کے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے موسم برسات کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی سے نمٹنے کے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔بارش کے پانی کی نشیبی علاقوں سے جلد نکاسی یقینی بنائی جائے، انسداد ڈینگی کے وضع کردہ پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے، انسداد ڈینگی اقدامات میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا چیئرمین کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے رابطہ ہوا۔
انہوں نے انسداد ڈینگی پلان کی تمام سرگرمیوں کو باقاعدگی سے مانیٹر کرنے اور شہر کے تمام ہسپتالوں اور لیبارٹریز سے ڈینگی کیسسز کے حوالے سے ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کردی۔
محسن نقوی نے کہا کہ تمام لیبز اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ رکھا جائے۔