Lifestyle

میرے مالک مجھے اٹھا لئے، اداکار راشد محمود بل دیکھ کر آبدیدہ

4 ہارٹ اٹیک کے باوجود زندہ ہیں، آج سوچتا ہوں اللہ نے مجھے کیوں بچایا

ماضی کے مقبول اداکار راشد محمود اپنا بجلی کا بل دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر بل کی تصویر شیئر کی اور ارباب اختیار کو کھری کھری سنا دیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر اداکار راشد محمود کا بجلی کا 45 ہزار روپے آیا ہے۔
ایک ویڈیو میں راشد محمود نے بتایا کہ ’ میرے 701 یونٹ کا بل 45 ہزار 368روپے آیا ہے ، میں 4 مرتبہ ہارٹ اٹیک کے باوجود اللہ کے کرم سے زندہ ہوں لیکن آج سوچتا ہوں میرے اللہ مجھے کیوں بچایا، میں نے اپنی ساری زندگی اس ملک کی نہایت ایمانداری کے ساتھ خدمت کی، ہمارے کاموں کے باعث یہاں اربوں روپے اکٹھا ہوئے لیکن پچھلے کئی سالوں سے لاہور میں ہمارے لیے کوئی کام نہیں، اب میں 45ہزار بجلی کے بل کی ادائیگی کیلئے پیسے کہاں سے لاؤں‘؟
سینئر اداکار نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ ’میرے پاک پروردگار میں ایک غلط ملک میں پیدا ہوا، ہم نے زندگی رب کے خوف سے گزاری کیا یہی ہمارا قصور ہے؟ میرے مالک مجھے اٹھالے، میں زندہ نہیں رہنا چاہتا، میں باہر جاکر بہت کچھ کرسکتا تھا لیکن میں نہیں گیا، میرا دل دکھا ہوا ہے میں بیمار ہوں، مرنے کی دعا کرنے لگاہو ں،میں نے اس ملک کی ساری زندگی خدمت کرکے غلط کیا، اگر میں بھی چوروں کے ساتھ شامل ہوجاتا تو یہ چیخ وپکار نہیں کرتا‘۔
انہوں نےمزید کہا کہ ارباب اختیار نے ہماری قوم کو ایک عذاب میں مبتلا کردیا ہے، ہمارے ملک میں عوام کیلئے کچھ نہیں ہے، یہ ساری جماعتیں ایک جیسی ہیں سب اپنے لیے کررہے ہیں عوام کیلئے کوئی کچھ نہیں کررہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button