علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت منظور
وزیراعلیٰ کے پی نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر عدالت سے رجوع کیا تھا
علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت منظور
پشاور :پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی ہے۔
سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم نے کی، جس میں علی امین گنڈاپور کے وکیل عالم خان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج ہیں اور وہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں تاہم گرفتاری کا خدشہ ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کو 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت دے دی اور ہدایت کی کہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور راہداری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا کہ چونکہ علی امین خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ ہیں اور ان کے خلاف مقدمات اسلام آباد میں درج ہیں، لہٰذا انہیں ضمانت دی جائے تاکہ وہ عدالتوں میں پیش ہو سکیں۔