Pakistan
Trending

پنجاب کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

وزیراعلیٰ مریم نوازکی سکول کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایات

پنجاب کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اس اہم منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے سکول کے ماڈل کا معائنہ کیا اور آٹزم سکول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔ اس منصوبے میں جونیئر اور سینئر سیکشن کے لئے بالترتیب 11 اور 10 کلاس رومز بنائے جائیں گے، جبکہ گراؤنڈ فلور پر مختلف سیشنز اور تھراپی رومز کے علاوہ کمپیوٹر روم، ڈیلی لیونگ ایکٹیویٹی روم اور پری ووکیشنل ٹریننگ روم بھی شامل ہوں گے۔

فرسٹ فلور پر ملٹی پرپز ہال، لائبریری اور دیگر سہولیات کا انتظام کیا جائے گا، اور مستقبل میں دو مزید فلورز کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے آٹزم ماہرین کی فوری ہائرنگ اور منصوبے کی تکمیل میں ماہرین کی مشاورت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے اس منصوبے کو اپنے دل کے قریب قرار دیا اور کہا کہ آٹزم کے شکار بچے محبت اور ہمدردی کے مستحق ہیں۔

اس موقع پر سینئر حکومتی عہدیدار، بشمول پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عظمی زاہد بخاری، رانا سکندر حیات، ثانیہ عاشق، نوشین عدنان، اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button