Pakistan
Trending

محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی ،ایڈوائزری جاری

5 اکتوبر سے مغربی ہوائیں پاکستان کے شمالی علاقوں میں داخل ہوں گی

محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی ،ایڈوائزری جاری

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے 5 سے 8 اکتوبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق 5 اکتوبر سے مغربی ہوائیں پاکستان کے شمالی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے نتیجے میں 5 سے 8 اکتوبر تک چترال، دیر، سوات، شانگلہ، ملاکنڈ اور صوابی کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح 5 سے 7 اکتوبر کے دوران مردان، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 5 سے 7 اکتوبر کے دوران مری، گلیات، گجرات، وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے چند علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ اسی عرصے میں اسلام آباد میں بھی بارش کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ 5 سے 8 اکتوبر تک کوئٹہ، ژوب اور لسبیلہ کے علاقوں میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا اور وہاں بارش کی کوئی توقع نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button