Pakistan
Trending

ڈی چوک احتجاج ،عام شہروں کو کن مشکلات کا سامنا ہو گا؟

اسلام آباد میں 24 مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیے گئے

ڈی چوک احتجاج ،عام شہروں کو کن مشکلات کا سامنا ہو گا؟

اسلام آباد اور راولپنڈی میں تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر حالات کشیدہ ہیں، جس کی وجہ سے شہر کی معمولات زندگی متاثر ہو رہی ہیں۔ انتظامیہ نے دونوں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل کر دی ہے، جبکہ موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر بند کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں 24 مقامات پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیے گئے ہیں، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ہدایت دی ہے کہ راولپنڈی صدر سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر معطل رکھا جائے گا۔ میٹرو سروس بند ہونے کے باعث شہریوں کو سفر میں دقت پیش آ رہی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے مکمل انتظامات کیے ہیں۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے مظاہرین کو روکنے اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے سکیورٹی کو مضبوط بنایا ہے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

راولپنڈی پولیس نے بھی اسی تناظر میں اپنی تیاری مکمل کر لی ہے۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کے مطابق 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار امن و امان یقینی بنانے کے لیے فرائض انجام دیں گے، جبکہ خصوصی تربیت یافتہ دستے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

پی ٹی آئی کارکنان آج پشاور سے اسلام آباد ڈی چوک کی جانب روانہ ہوں گے، جس کی قیادت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کریں گے۔ قافلہ صبح 10 بجے پشاور موٹر وے ٹول پلازہ سے روانہ ہو گا، اور صوابی انٹرچینج پر دیگر اضلاع کے قافلے بھی اس میں شامل ہوں گے۔ قافلوں کے ہمراہ رکاوٹیں ہٹانے کے لیے بھاری مشینری بھی رکھی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button