Pakistan

کراچی میں پھیلنے والی وائرل بیماری کا معمہ حل

2021 اور 22 میں کراچی میں زیکا وائرس کے 2،2 کیس سامنے آئے

 

نجی یونیورسٹی کے محققین نے شہر قائد کراچی میں 2021ء اور 2022ء میں پھیلنے وائرل بیماری کا معمہ حل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی یونیورسٹی کے محققین نےکراچی میں ‘زیکاوائرس کی موجودگی کاانکشاف کیا ہے جب کہ پاکستان ایک معتبر نجی انگریزی روزنامے نے 2021 میں کراچی میں پھیلنے والی بیماری ڈینگی کا انکشاف کیا تھا۔
محققین کے مطابق 2021 اور 22 میں کراچی میں زیکا وائرس کے 2،2 کیس سامنے آئے، زیکا وائرس کی موجودگی کی تصدیق یونیورسٹی آف واشنگٹن کی لیبارٹری سے بھی ہوئی، یہ وائرس ڈینگی اور چکن گنیا پھیلانے والے مچھروں میں پایا جاتا ہے۔
محققین کا بتانا ہےکہ 2021 میں ڈینگی جیسی علامات والی بیماری سےکراچی میں سیکڑوں لوگ متاثر ہوئے اور کراچی میں اس وقت بھی ڈینگی اور چکن گنیا اوران سے ملتی جلتی وباپھیلی ہوئی ہے۔
ماہرین کے مطابق کراچی میں اس سال ڈینگی سے کم ازکم 10 افرادکا انتقال ہوچکاہے۔
دوسری جانب قومی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ پاکستان میں کسی ادارے نے زیکا وائرس کی موجودگی سے آگاہ نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button