نئے ایم ایس کی تعیناتی پر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی مبارکباد
شعیب انور چودھری، اکبر جاوید اور طلعت سجاد نے نئے ایم ایس کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا
نئے ایم ایس کی تعیناتی پر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی مبارکباد
لاہور : الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز/ پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن سر گنگا رام ہسپتال کے عہدیداران نے نئے تعینات ہونے والے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سر گنگا رام اسپتال کو خوش آمدید کہا۔
تفصیلات کے مطابق، ایسوسی ایشن کے نمائندے شعیب انور چودھری، اکبر جاوید اور طلعت سجاد نے نئے ایم ایس کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی تعیناتی پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران ہسپتال کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا، جس میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور اسپتال کے عملے کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔
ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے ایم ایس کی قیادت میں اسپتال میں طبی خدمات کے معیار میں مزید بہتری آئے گی اور عملے کے جائز مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ مریضوں کی خدمت کرتے رہیں گے۔
نئے ایم ایس سر گنگا رام ہسپتال نے بھی الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور پیرا میڈیکس کے کردار کو سراہا اور انہیں یقین دلایا کہ اسپتال کی انتظامیہ تمام ملازمین کے ساتھ مل کر مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔