حکومت الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلزکے انضمام کا فیصلہ واپس لے
یہ اقدام تمام ڈگری اور ڈپلومہ ہولڈرز کے لئے ناقابل قبول ہے:شعیب انور
حکومت الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلزکے انضمام کا فیصلہ واپس لے
لاہور: الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور پیرا میڈیکس کے ترجمان شعیب انور چودھری نے اعلان کیا ہے کہ حکومت پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز/پیرا میڈیکس کی پہچان اور خود مختاری کی علامت، پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کو پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل میں ضم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
انہوں نے وفاقی حکومت کے اس فیصلے کی سختی سے مذمت کی اور واضح کیا کہ یہ اقدام تمام ڈگری اور ڈپلومہ ہولڈرز کے لئے ناقابل قبول ہے۔
شعیب انور چودھری نے کہا کہ پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل ہماری قومی اور بین الاقوامی شناخت ہے، جس کے حصول کے لیے ہم نے 10 سے 15 سال کی محنت کی ہے۔
اس تنظیم کے تحت پیرا میڈیکس اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی نمائندگی ہوگی اور یہاں یکساں تعلیمی نظام، سروس اسٹرکچر اور دیگر مسائل کا حل موجود ہوگا۔
انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اس فیصلے کو واپس لے تاکہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز/پیرا میڈیکس کے درمیان پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے، تاکہ وہ اپنے فرائض کو دلجمعی سے انجام دے سکیں۔