Pakistan
Trending

کے پی میں ڈیپوٹیشن ملازمین کا واپس جانے سے انکار

عام طور پر پانچ سال مکمل ہونے پر ڈیپوٹیشن ملازمین اپنے اصل محکموں میں واپس چلے جاتے ہیں

کے پی میں ڈیپوٹیشن ملازمین کا واپس جانے سے انکار

پشاور: خیبرپختونخوا میں ڈیپوٹیشن پر آئے ملازمین نے واپس جانے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ملازمین پانچ سالہ مدت پوری کرنے کے باوجود واپس نہیں جا رہے ہیں۔

عام طور پر پانچ سال مکمل ہونے پر ڈیپوٹیشن ملازمین اپنے اصل محکموں میں واپس چلے جاتے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ جو ملازمین اپنے محکمے میں واپس نہیں جا رہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور خیبرپختونخوا میں وفاق سے آنے والے ڈیپوٹیشن ملازمین کی تنخواہیں بند کر دی جائیں۔

اسٹیبلشمنٹ کی ہدایت پر خیبرپختونخوا حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی، تمام کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران کو بھیجا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button