World
Trending
ایران کے حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
امریکا میں خام تیل اور ایندھن کے ذخیرے میں 21 لاکھ بیرل کی کمی
ایران کے حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
نیویارک: ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
برینٹ کروڈ کی دسمبر کی ترسیل کے سودے 13 سینٹ یا 0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 71.83 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے ہیں۔ اسی طرح، یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی نومبر کی ترسیل کے سودے 14 سینٹ یا 0.21 فیصد اضافے کے ساتھ 68.31 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں خام تیل اور ایندھن کے ذخیرے میں 27 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 21 لاکھ بیرل کی کمی کا امکان ہے۔