Pakistan
Trending

خیبر پختونخوا پولیس کے اختیارات میں کمی کی تیاریاں

پولیس ایکٹ 2017 پرویز خٹک کی حکومت میں منظور ہوا تھا

خیبر پختونخوا پولیس کے اختیارات میں کمی کی تیاریاں

پشاور: حکومت نے پولیس کے اختیارات کم کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کے پی کے حکومت نے پولیس کے اختیارات میں کمی کا عندیہ دیا ہے اور پولیس ایکٹ 2017 میں ترمیم کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے سفارشات تیار کر کے ارسال کرے، جبکہ جلد خیبر پختونخوا اسمبلی میں ترمیم کا مسودہ پیش ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس ایکٹ 2017، پرویز خٹک کی حکومت میں منظور ہوا تھا، جس کے تحت پولیس تبادلوں اور سزا و جزا کا اختیار وزیراعلیٰ سے لے کر آئی جی پولیس کو دیا گیا تھا۔ اس ایکٹ کے تحت پولیس اہلکاروں کو کافی اختیارات حاصل ہوئے۔

تاہم، 9 اور 10 مئی کے واقعات کے بعد حکومت کو گرفتاریوں پر شکایات ملیں، جس کے بعد پولیس کے اختیارات میں کمی پر غور کیا جا رہا ہے۔ ترمیم کا مسودہ تیار ہو چکا ہے اور جلد ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ حتمی منظوری کے لیے یہ ترامیم صوبائی کابینہ کو بھیجی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button