World
Trending

اسرائیل نے عالمی دبائو نظر انداز کر دیا، بیروت پر فضائی حملہ

بیروت دھماکوں سے لرز اٹھا، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا

اسرائیل نے عالمی دبائو نظر انداز کر دیا، بیروت پر فضائی حملہ

بیروت: اسرائیل نے عالمی دباؤ کو نظرانداز کرتے ہوئے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر ایک اور فضائی حملہ کیا، جس میں 6 افراد جان سے گئے اور 46 زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے بیروت کے مرکزی علاقے میں، پارلیمنٹ کے قریب ایک عمارت کو نشانہ بنایا۔ اس حملے سے شہر دھماکوں سے لرز اٹھا، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ رات کے وقت، جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں بھی تین بڑے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا، وہاں حزب اللہ سے منسلک ایک طبی مرکز موجود تھا۔ یہ بیروت کے مرکز میں اسرائیل کا پہلا فضائی حملہ تھا، جبکہ اس کے علاوہ بدھ کی رات اسرائیل نے مزید پانچ حملے بھی کیے، جن میں ضاحیہ کے مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 46 لبنانی شہری شہید اور 85 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب، اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں اس کے 8 فوجی ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی اپنے ساتھیوں کی لاشیں اٹھا کر فرار ہو رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button