Sports
Trending
ورلڈ بیچ کبڈی چیمپئن شپ، پاکستان نے سلور میڈل جیت لیا
فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران کو چھ پوائنٹس سے کامیابی ملی، اسکور اکتالیس پینتالیس رہا
تہران :پہلی ورلڈ بیچ کبڈی چیمپئن شپ میں پاکستان نے سلور میڈل جیت لیا۔ایران میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کو میزبان ملک نے شکست دی۔فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایران کو چھ پوائنٹس سے کامیابی ملی، پاکستان کے خلاف ایران کی کامیابی کا اسکور اکتالیس پینتالیس رہا۔اس سے قبل صبح ہونیوالے سیمی فائنل میں پاکستان نے عراق کو اٹھاون اکیس سے شکست دی تھی۔ایونٹ میں فائنل رنراپ کے طور پر پاکستان سلور میڈل کا حقدار قرار پایا۔ اس سے قبل صبح ہونے والے سیمی فائنل میں پاکستان نے عراق کو 21-58 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔