World

امریکی صدر جو بائیڈن نے حسن نصر اللہ کی شہادت کو منصفانہ اقدام قرار دیدیا

ہزاروں امریکیوں، اسرائیلیوں اور لبنانی شہریوں کیلیے انصاف کا ایک اقدام ہے، بیان

واشنگٹن :امریکی صدر جو بائیڈن نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر ردعمل دیا اور کہا کہ اب غزہ اور لبنان میں جنگ بندی ہونی چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن سے جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیلی حملے سے حسن نصر اللہ کا اختتام منصفانہ اقدام ہے، حزب اللہ کے سربراہ کے مرنے کے بعد انصاف کا عمل پورا ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہزاروں امریکیوں، اسرائیلیوں اور لبنانی شہریوں کیلیے انصاف کا ایک اقدام ہے، اب غزہ اور لبنان میں جنگ بندی ہونی چاہیے۔جو بائیڈن نے مزید کہا کہ اسرائیل کے حق دفاع کی مکمل حمایت کرتے ہیں، حزب اللہ، حماس، حوثیوں اور ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کے خلاف اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع کو مشرق وسطی میں امریکی فوجی دفاعی پوزیشن مزید بہتر بنانے کا کہا ہے، جارحیت روکنے اور جنگ کیخطرات کم کرنے کو امریکی پوزیشن بہتر بنانے کی ہدایت کی۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ہمارا مقصد غزہ اور لبنان دونوں میں جاری تنازعات کو سفارتی ذرائع سے کم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button