World
Trending

چین کا ایک بار پھر مشرق وسطی میں جامع جنگ بندی کا مطالبہ

علاقائی کشیدگی ختم کرنے کا راستہ اسرائیل، فلسطین دو ریاستی حل ہی ہے،وزیرخارجہ

نیویارک:چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے ایک بارپھر مشرق وسطی میں بلا تاخیر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو میڈیاسے بات چیت میں چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں بلا تاخیر جامع جنگ بندی کی ضرورت ہے، علاقائی کشیدگی ختم کرنے کا راستہ اسرائیل، فلسطین دو ریاستی حل ہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین یوکرین تنازع کے حل کے لیے کام کرتا رہا ہے، چین نے روس کی جنگ سے فائدہ اٹھانے کے لیے جلتی پر تیل ڈالنے کا کام نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button