Pakistan
Trending
عدت نکاح کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں مسترد
نکاح کیس میں اپیلیں مسترد ہونے کے فیصلے کو چیلنج کریں گے :سینئر راہ نما عمر ایوب
عدت نکاح کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں مسترد
اسلام آباد: عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 7,7 سال قید کا فیصلہ برقرار
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا سزا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔
یاد رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح سے متعلق کیس میں 3 فروری 2024 کو 7، 7 برس قیدر کی سزا ہوئی تھی جسے انہوں نے چیلنج کیا تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ 25 جون کو محفوظ کیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہ نما عمر ایوب نے کہا ہے کہ نکاح کیس میں اپیلیں مسترد ہونے کے فیصلے کو چیلنج کریں گے ۔ جب تک بانی پی ٹی آئی یا دیگر راہ نما آزاد نہیں ہوں گے بات نہیں ہو گی