World

پاکستانی سر جڑی بچیوں کو علیحدہ کرنے کا کامیاب آپریشن

بچیاں روبہ صحت ہیں، والدین کا ترک صدر طیب اردوان سے اظہار تشکر

انقرہ :ترکیہ میں پاکستانی سر جڑی بچیوں کو علیحدہ کرنے کے کامیاب آپریشن کیا گیا ہے، جس کے بعد بچیاں روبہ صحت ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بچیوں کے والدین خوشی سے نہال ہیں جنہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ترکیہ کے ڈاکٹروں نے جولائی میں 10 ماہ کی بہنوں کے سر کامیابی سے علیحدہ کیے۔ 60 ماہرین کی ٹیم نے 14 گھنٹے طویل آپریشن میں بچیوں کی سرجری مکمل کی تھی۔سرجری کے بعد دونوں بچیوں کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں اسپتال میں ہی رکھا گیا ہے۔ مرہا اور منال کچھ روز بعد اپنی پہلی سالگرہ بھی منائیں گی۔گذشتہ سال بچیوں کے والدین کی درخواست پر ترک صدر اردوان نے بچیوں کا علاج ترکیہ میں کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button