Sports
Trending

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 7 وکٹ سے ہرادیا

ٹریوس ہیڈ 154 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، مارنس لبوشین نے ناقابل شکست 77 رنز اسکور کیے

ناٹنگھم:آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 7 وکٹ سے ہرادیا، میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے315 رنز اسکور کیے تھے۔ناٹنگھم میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کے بین ڈکیٹ نے 95 اور ول جیکس نے 62 رنز بنائے۔اّسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا اور مارنس لبوشین نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔316 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 45 ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، ٹریوس ہیڈ 154 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، مارنس لبوشین نے ناقابل شکست 77 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button