Pakistan

شہباز گل کے بھائی کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب طلب

پولیس رپورٹ مسترد، ضرورت پڑی تو وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی طلب کیا جائے گا:لاہور ہائیکورٹ

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے راہ نما شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کی عدم بازیابی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئی پنجاب کوطلب کر لیا
عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب کو کل طلب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑی تو وزیراعلٰی پنجاب کو بھی طلب کیا جائے گا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کو اسلام آباد جاتے ہوئے پولیس نے حراست میں لیا۔ عدالتی حکم کے باوجود مغوی کو بازیاب کروا کے پیش نہیں کیا گیا۔
جسٹس امجد رفیق نے مغوی کو پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کل مغوی کو اور تفصیلی رپورٹ رپورٹ پیش کریں۔ ضرورت پڑی تو وزیر اعلی مریم نواز کو بھی طلب کیا جائیگا۔ جبری گمشدگیاں آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔ پنجاب حکومت اس حوالے سے اپنا پالیسی بیان دے۔ یہ کیا طریقہ ہے کہ کیسز سے ضمانت ملے تو اسے اٹھا لو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button