World
Trending

بے گھرافراد کی پناہ گاہیں اسرائیل کے نشانے پرہیں،اقوام متحدہ

نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے ہمارے کارکنان اونراکی جیکٹ بھی نہیں پہن رہے،سیم روز

تل ابیب :اقوامِ متحدہ کے ایک سینیئر اہلکار نے کہا ہے کہ غزہ میں کام کرنے والے اساتذہ اور اقوامِ متحدہ کے دیگر عملے کو خدشہ ہے کہ علاقے میں پناہ گاہ میں تبدیل کردہ ایک سکول پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد اب وہ نشانے پر ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نوصیرات میں پناہ گاہ کا دورہ کرنے کے بعد اونروا کے سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر سیم روز نے بتایاکہ ایک ساتھی نے کہا کہ وہ اب اونروا کے لوگو والی جیکٹ نہیں پہن رہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اس سے وہ ایک ہدف بن جائیں گے۔انہوں نے غزہ سے ایک آن لائن انٹرویو میں کہاکہ ایک اور ساتھی نے کہا کہ اس صبح ان کے بچوں نے انہیں پناہ گاہ میں آنے سے روک دیا تھا۔ساتھی ایک کلاس روم میں کام کے بعد کھانے کے لیے جمع ہو رہے تھے جب حملے میں عمارت کا ایک حصہ مسمار ہو گیا جس کے بعد صرف لوہے کی سلاخوں اور کنکریٹ کا ایک سوختہ ڈھیر باقی رہ گیا۔روز نے کہاکہ عملے میں سے ایک ساتھی کا بیٹا عمارت میں کھانا لے کر آیا تھا۔ نیز انہوں نے بتایا کہ گروپ میں پھر بحث ہوئی کہ آیا کھانا پرنسپل کے دفتر میں کھانا چاہیے یا نہیں، پھر انہوں نے طے کر لیا کہ سائنس دانوں کی تصاویر سے آراستہ کلاس روم میں کھانا کھانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button