Pakistan
Trending
نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیم کا بل منظور ہوگا، چیئرمین سینیٹ
موجودہ حالات کا حل انتخابات نہیں ہیں، اس سے اور مسائل پیدا ہوں گے،تمام سیاسی قوتوں کو مل کر ملک کیلئے سوچنا چاہیے، یوسف رضا گیلانی
کراچی:چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نمبرز پورے ہوں گے تو ترمیم کا بل منظور ہوگا۔سید یوسف رضا گیلانی نے وفاقی اینٹی کرپشن عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو مل کر ملک کیلئے سوچنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ فکر کی ضرورت نہیں، نمبرز پورے ہونگے تو بل پیش کریں گے اور ترمیم پاس ہوگی،موجودہ حالات کا حل انتخابات نہیں ہیں، اس سے اور مسائل پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے میرے او پر کیس بنایا آج ہم 2 ووٹ یہاں پر موجود ہیں اگر ہم جائیں گے تو وہ پاس ہوجائے گا، ہم نے دل بڑا رکھا ہوا ہے اور آج ہم ان کو ووٹ دینے جارہے ہیں تو اس لیے ہم نے اپنی ذات سے ہٹ کر ملک کا سوچنا ہے۔