World
Trending
پوپ فرانسس نے امریکا کے دونوں سرفہرست امیدواروں کی مخالفت کردی
ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس دونوں ہی زندگی کیخلاف اقدامات کے حامی ہیں
ویٹی کن سٹی :کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے امریکا کے دونوں سرفہرست امیدواروں کی مخالفت کردی، کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس دونوں ہی زندگی کیخلاف اقدامات کے حامی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے کہا کہ ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امیگرینٹس کے خلاف ہیں اور کاملا ہیرس اسقاط حمل کی حامی ہیں۔انہوں نے امریکا میں کیتھولک ووٹرز پر زور دیا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے بجائے کسی کم برے صدارتی امیدوار کا انتخاب کریں۔