Regional
Trending

33 شہریوں کی موت، کے الیکٹرک پر 1کروڑ جرمانہ

ایک متاثرہ خاندان کے لواحقین کو 35 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کے الیکٹرک کے زیرانتظام علاقوں میں 33 شہریوں کی ہلاکت کے معاملے پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔کے الیکٹرک کے زیرانتظام علاقوں میں 33 شہریوں کی ہلاکت کے معاملے پر نیپرا نے کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
نیپرا نے جاری شوکاز نوٹس پر کے الیکٹرک کا جواب مسترد کرتے ہوئے ادارے پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔نیپرا نے کے الیکٹرک پر جرمانہ لگانے کے فیصلے کا حکم نامہ بھی جاری کردیا۔نیپرا نے کے الیکٹرک کو 15روز میں جرمانے کی رقم نیپرا کے نامزد کردہ بینک میں جمع کرانے کا کی ہدایت دیتے ہوئے 33 میں سے ایک متاثرہ خاندان کے لواحقین کو 35 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔
نیپرا نے کیالیکٹرک کو ایک متاثرہ محمد اسلم کے خاندان کے وارث کو ملازمت دینے کی بھی ہدایت کی۔نیپرا کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیا کہ نیپرا نے اگست2023 میں کے الیکٹرک کو شوکازنوٹس جاری کیا تھا لیکن کے الیکٹرک شوکاز نوٹس کے جواب پر نیپرا کو مطمئن نہیں کر سکا۔
انہوں نے کہا کہ کیالیکٹرک کے زیرانتظام علاقوں میں 23-2022 میں 33 شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی تھیں اور نیپرا نے شہریوں کی ہلاکت کے معاملے پر کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔بجلی کے نگران ادارے نے کہا کہ کے الیکٹرک نیپرا قوانین پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہا لہٰذا اس پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button