Pakistan
Trending

ایک آئی پی پی کا بجلی قیمت میں کمی کا اعلان

ریٹرن آن ایکیوٹی رضا کارانہ 18فیصد سے 10فیصد کر رہے ہیں: سی ای او عمران خان

کراچی : ایک آئی پی پی کی طرف سے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ای او آئی پی پی عمران خان نے کہا کہ ہم ریٹرن آن ایکیوٹی کو رضا کارانہ 18فیصد سے 10فیصد کر رہے ہیں۔
آئی پی پی مالک شہریار چشتی نے کہا کہ قیمت اس لئے کم کر رہے ہیں کہ صارف بجلی خرید نہیں پا رہا، ملک میں بجلی کی صورتحال خراب تر ہوئی ہے، بجلی کی قیمت میں کمی ہونی چاہیے۔شہریار چشتی نے کہا کہ وسیع قومی مفاد اور صارف کی صلاحیت کے مدنظر بجلی کی قیمت کم ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ 2021ء میں تمام آئی پی پیز نے ریٹ آف ریٹرن میں 11فیصد کمی کی، 2021ء کی طرح ایک مرتبہ پھر بجلی قیمت میں کمی ہونی چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button