Pakistan
Trending

بانی پی ٹی آئی بڑھکوں سے رہا نہیں ہوسکتے: خواجہ آصف

9مئی کو کرنل شیر خان کا مجسمہ توڑا گیا ،6ستمبر کو فاتحہ پڑھنے چلے گئے، ان لوگوں کو شرم و حیا نہیںہے، انٹرویو

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہو سکتے،ان کی باتیں رنگ بازی کے سوا کچھ نہیں،9مئی کو کرنل شیر خان کا مجسمہ توڑا گیا ،6ستمبر کو فاتحہ پڑھنے چلے گئے، ان لوگوں کو شرم و حیا نہیںہے۔
ایک انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سیاسی عزائم لے کر پنجاب آئیں تو خوش آمدید کہیں گے بصورت دیگر پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے 15دن گزر جائیں پھر ہم ان سے کہیں گے کہ آئیں، علی امین گنڈاپور کی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی باتیں صرف رنگ بازی ہیں اور کچھ نہیں، ان لوگوں نے خیبرپختونخوا کو دیوالیہ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ 9مئی کو کرنل شیر خان کا مجسمہ توڑا گیا اور 6ستمبر کو فاتحہ پڑھنے چلے گئے، ان لوگوں کا کوئی دین ایمان نہیں اور نہ شرم و حیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اندھیرا نظر آ رہا ہے اس لیے اب مایوس ہو رہے ہیں،12،14ہزار کا جلسہ کر کے بڑی بڑی بڑھکیں مار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بنگلہ دیش کی مثالیں دے رہے تھے لیکن بنگلہ دیش میں تو مجیب الرحمان کا دی اینڈ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قوم کو ضرورت ہے ان کو سامنے آنا چاہیے، ان کی سیاست میں ایک طویل جدوجہد ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اب کوئی رنجش یا ناراضگی نہیں ہے،ایک دو روز میں آپ اس سے متعلق مثبت نتائج دیکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button