Business

مسلسل دوسرے مہینے گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ، پاما

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 17 ہزار 300 گاڑیاں فروخت ہوئیں،رپورٹ

کراچی: پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما)نے گاڑیوں کی فروخت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ رواں مالی سال کے مسلسل دوسرے مہینے گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
پاما کے مطابق 2024-25کے2ماہ جولائی اوراگست میں گاڑیوں کی فروخت میں36 فیصداضافہ ہوا جبکہ اگست میں گاڑیوں کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر 1 اور سالانہ بنیاد پر 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 17 ہزار 300 گاڑیاں فروخت ہوئیں،گذشتہ مالی سال کے جولائی اور اگست میں 12 ہزار671 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں، اگست میں مجموعی طور پر 8ہزار699گاڑیاں فروخت ہوئیں۔
سابق صدر پاما مشہود علی خان نے کہا کہ شرح سودمیں کمی کی امید ہے،شرح سود میں مزید کمی سیگاڑیوں کی لیزنگ میں اضافہ ہوگا،شرح سودسنگل ڈیجٹ پرآنے سے آٹو سیکٹر زبردست پرفارم کرسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button