World
10دنوں کے لیے مفت ویزے کا اعلان
فیصلہ عمان میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا،رپورٹ
مسقط: عمان نے 10دنوں کے لیے مفت سیاحتی ویزہ دینے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عمان نے بحری جہازوں کے مسافروں اور عملے کے ارکان کے لیے 10 روزہ مفت سیاحتی ویزے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان انسپکٹر جنرل آف پولیس اینڈ کسٹمز، لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشوراقی نے کیا ہے، جس میں غیر ملکیوں کے رہائشی قانون کے ایگزیکٹو قواعد کے کچھ شقوں میں ترمیم کی گئی ہے۔
نئے قواعد و ضوابط سیاحوں اور عملے کے لیے 10 دن کے ویزے کی اجازت دیتے ہیں، جو ٹورسٹ شپ ایجنٹ کی درخواست پر جاری کیا جاتا ہے، جس میں 30دن کے اندر اندراج ضروری ہے۔
مزید برآں اسی طرح کی شرائط کے تحت ایک ماہ کا ویزا دستیاب ہے، فیصلہ عمان میں سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ مزید سیاحوں کو یہاں آنے کے لیے راغب کیا جا سکے۔