تنظیم سازی، نواز شریف کا ملک گیر دورے کرنیکا فیصلہ
نوازشریف پارٹی رہنمائوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے: ذرائع
سب سے پہلے بلوچستان کا دورہ ، اس کے بعد سندھ ،پھر خیبر پختونخواکا دورہ ہوگا، تینوں صوبوں کے بعد نوازشریف پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گے‘ ذرائع
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پارٹی کو منظم کرنے کے لئے ملک گیر دورے کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔بتایا گیاہے کہ نواز شریف پارٹی کو منظم کرنے کیلئے سینئر پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
نوازشریف سب سے پہلے بلوچستان کا دورہ کریں گے، بلوچستان کے بعد سندھ ،پھر خیبر پختونخواکا دورہ ہوگا۔تینوں صوبوں کے بعد نوازشریف پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے کریں گے، بتایا گیا ہے کہ نوازشریف پارٹی رہنمائوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔
نوازشریف بلوچستان میں پارٹی کوازسرنو متحرک کرنے کیلئے تنظیم نوکے حوالے سے فیصلے کریں گے ۔ اس تناظر میںپارٹی کے مخلص اوردیرینہ ساتھیوں کو اعلی تنظیمی عہدے دئیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب سمیت ملک بھر میں پارٹی کی نئی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا،تحصیل سطح تک تنظیم سازی کیلئے مشاورت کا عمل پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے ، نواز شریف کی حتمی منظوری سے نئی تنظیم سازی کا اعلان کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں چاروں صوبوں میں یونین کونل تک تنظیم سازی کاعمل مکمل کیا جائے گا۔