Business
Trending
بجلی بچت، انورٹر پنکھوں کا میگا پراجیکٹ
100واٹ بجلی لینے والے پنکھوں کو 50واٹ کے پنکھوں سے تبدیل کیا جائیگا
لاہور: وفاقی حکومت نے بجلی کی بچت کے لئے میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملک میں 8کروڑ انورٹر پنکھے لگائے جائیں گے۔منصوبے کے مطابق 8کروڑ پنکھے تبدیل کرنے کی وجہ سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی۔
ملک بھر میں 100واٹ بجلی لینے والے کو 50 واٹ کے پنکھوں سے تبدیل کیا جائے گا ۔صارفین کو 15 ہزار روپے فی پنکھا کے حساب سے اقساط کی صورت میں ادائیگی کرنا ہو گی۔
صارفین انورٹر فین لینے کے لئے آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کروائیں گے،کامیاب ہونے والے صارفین کو 12 اقساط کی صورت میں پنکھے دیئے جائیں گے۔معاہدے کے تحت پنکھوں کی قیمت بلوں کی صورت میں وصول کی جائے گی ۔
بتایا گیا ہے کہ حکومت کے ساتھ معاہدہ کرنے والی کمپنیاں خود آکر پنکھوں کی تبدیلی کریں گی۔نیشنل انرجی ایفیشینسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی، کمرشل بینکس اور ڈسکوز کے درمیان معاہدہ ہو گا۔