Regional

پنجاب میں موسم گرم، خشک رہنے کا امکان

صوبے کے تمام دریائوں و ندی نالوں میں پانی کا بہائو نارمل سطح پر ہے‘پی ڈی ایم اے

لاہور: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری راولپنڈی اٹک چکوال جہلم سیالکوٹ نارووال گجرات بھکر میانوالی لیہ نورپور تھل اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے تمام دریائوں و ندی نالوں میں پانی کا بہائو نارمل سطح پر ہے۔دریائے سندھ چناب راوی جہلم اور ستلج میں پانی کا بہا نارمل لیول پر ہے ۔راجن پور اور ڈیرہ غازی خان ہل ٹورنٹس میں بھی نارمل صورتحال ہے، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 84فیصد ،تربیلا ڈیم میں 100 فیصد ہے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پنجاب کے دریائوں میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے و متعلقہ ادارے الرٹ ہیں، شہریوں کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام الناس سے التماس ہے کہ مون سون بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button