Regional
Trending

کرپشن کیس،پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

احتساب عدالت کا ملزمان کو نیب انکوائری کے گواہان کے بیانات کی نقول نہ دینے پر ناراضگی کا اظہار

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس میں ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔لاہور کی احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے پی ٹی آئی رہنما چودھری پرویز الٰہی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن اور کک بیکس وصولی کے ریفرنس کی سماعت کی۔
پرویز الٰہی بیماری اور ہسپتال داخل ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے ان کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔دوران سماعت وکلاء نے موقف اپنایا کہ عدالتی حکم کے باوجود نیب گواہان کے بیانات کی نقول نہیں دی جا رہیں، ملزمان کو نیب انکوائری کے گواہان کے بیانات کی نقول دی جائیں۔
عدالت کی جانب سے ملزمان کو نیب انکوائری کے گواہان کے بیانات کی نقول نہ دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر آئندہ سماعت تک ملزمان کو ضروری دستاویزات نہ دیں تو ریفرنس واپس بھجوا دوں گا جس پر پراسیکیوٹر نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ سماعت تک نیب کاپیاں دے گا یا معاملے کو سپریم میں چیلنج کرے گا۔
بعدازاں عدالت نے پرویز الٰہی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button