Regional

سموگ تدارک مہم شروع، گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون

سی ٹی او لاہور کی طرف سموکی وہیکلز کی درستگی کے لئے متعدد سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو مراسلے بھی ارسال

لاہور: سٹی ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے سموگ تدارک مہم کے سلسلہ میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈائون کا حکم دیدیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ماحول آلودہ کرنے والی 20ہزار سے زائد گاڑیوں کو دو، دو ہزار کے چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ۔
انتہائی خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی 5941گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کرائی گئیں،ریت،مٹی اور دیگر ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی 12ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹس ، رات کے وقت آب و ہوا کو گرد آلود کرنے والی 2321ٹریکٹر ٹرالیوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔
بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ 21ہزار 115گاڑیوں کو چالان جبکہ انتہائی خستہ حال 518فٹنس سرٹیفکیٹ کینسل کروائے گئے۔ عمارہ اطہر نے کہا کہ سکول و کالجز،بس اڈوں اور سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں 2000سے زائد آگاہی لیکچرز بھی دئیے گئے۔
آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے بھی چالاننگ کا آغاز، 05 سو سے زائد چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ، سموگ تدارک کیلئے عوامی رابطہ مہم بھی شروع کی گئی۔
سی ٹی او لاہور نے کہا کہ سوشل میڈیا پر موصول ہونے پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی ویڈیوز پر بھی کریک ڈائون جاری ہے، سی ٹی او لاہور کی طرف سموکی وہیکلز کی درستگی کے لئے متعدد سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو مراسلے بھی ارسال کر دیئے گئے ۔ شہری ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے تعاون کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button