Weird

مٹی کھانے پر خلع لینے والی خاتون کو علاج کی پیشکش

عارضے کے علاج کے لیے دو خواتین صحافیوں نے علاج کی پیش کش کی ہے،رپورٹ

قاہرہ: مصرمیں مٹی کھانے کی وجہ سے شوہرسے خلع لینے والی عورت کے بارے میں رپورٹ سامنے آنے کے بعد متاثرہ خاتون کے علاج کے لیے بھی مہم شروع ہوگئی ہے۔مٹی کھانے والی عورت کے لقب سے مشہور ہونے والی مصری خاتون کے عارضے کے علاج کے لیے دو خواتین صحافیوں نے علاج کی پیشکش کی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق براڈکاسٹرز مفیدہ شحیہ اور سہیر جودہ نے انکشاف کیا کہ وہ نایاب نوعیت کے عارضے جسیپیکا سنڈروم کا نام دیا جاتا ہے کی شکار خاتون کا علاج کروانے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بیماری شاذ و نادر ہی صورتوں میں لاحق ہوتی ہے تاہم اس کا علاج نفسیاتی طریقے سے کیا جاتا ہے، اس بیماری کے شکار مریض کو مٹی کھانے کی عادت پڑ جاتی۔
دونوں خواتین صحافیوں کا کہناہے کہ وہ مٹی کھانے والی عورت کو مشہور نفسیاتی ماہر نبیل القط کے پاس لے جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کے درمیان اختلافات صرف مٹی کی وجہ سے ہوئے ہیں۔ ان کا ایک چھوٹا بچہ بھی ہے جس کی دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔
مذکورہ کیس میں شوہر کی وکیل نہی الجندی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ان کے مکل اہلیہ ان سے خلع لے چکی ہیں مگر شوہر کی طرف سے علاج کے بعد دوبارہ نکاح کی تجویز کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں علیحدگی نہیں چاہتے تھے۔شوہر کا کہنا ہیکہ وہ باہمی رضامندی سے اپنی بیوی اور بچے کو گھر واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نبیل القط مصر کے نامور ماہر نفسیات ہیں، وہ ان کی بیوی کا علاج کریں گے تاکہ وہ مٹی کھانے کی عادت ترک کرکے ایک نارمل انسان کی طرح زندگی گذاریں۔
خاتون وکیل نے وضاحت کی کہ اگر میاں بیوی دوبارہ ایک ساتھ ہونا چاہتے ہیں تو انہیں دوبارہ عقد نکاح کرنا ہوگا۔ نیا مہر مقرر کیاجائے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ خاتون نے اپنے شوہر سے حمل کے دوران اس لیے طلاق لے لی تھی کیونکہ شوہر نے اس کے بقول اسے کھانے کے لیے مٹی لا کردینے سے انکار کردیا تھا۔ اس کے بعد خاتون معاملہ فیملی کورٹ میں لے کرگئی جس کے بعد عدالت نے ان کے درمیان علیحدگی کروا دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button