Regional

گورنر کے پی کا علی امین گنڈاپور سے استعفے کا مطالبہ

علی امین گنڈاپور کو خیبر پختون خوا کے مفاد کے لییاستعفیٰ دینا چاہیے: فیصل کریم

پشاور: گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو خیبر پختون خوا کے مفاد کے لییاستعفیٰ دینا چاہیے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے رابطے میں نہ ہونے کی اطلاعات تشویشناک تھیں۔انہوں نے کہا کہ ظاہر ہوتا ہے وزارت اعلیٰ کے لیے غلط انتخاب کیا گیا۔واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ جلسے کے بعد اسلام آباد میں مختلف میٹنگز میں مصروف تھے۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی اسلام آباد میں سرکاری حکام کے ساتھ طویل ملاقات ہوئی، ملاقات میں صوبے کی امن و امان کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان خیبر پختون خوا حکومت سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں نے علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button