Sports

ارشد ندیم کی صحت میں بہتری، تھرو بھی شروع کر دی

پیرس اولمپکس سے قبل 7 جولائی کو ڈائمنڈ لیگ پیرس ان کا ہدف ہے

لاہور:اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ دو گھنٹے روزانہ سپورٹس بورڈ پنجاب پولس میں مختلف طرح کی پول ایکسرسائز اور سوئمنگ کرتا ہوں جس سے مجھے کافی فائدہ ہورہا ہے۔ ٹانگ میں کوئی تکلیف نہیں اب تھرو بھی شروع کر دی ہے۔
ارشد ندیم ان دنوں ری ہیب میں مصروف ہیں اور تیزی سے مکمل فٹنس حاصل کر رہے ہیں، پیرس اولمپکس سے قبل 7 جولائی کو ڈائمنڈ لیگ پیرس ان کا ہدف ہے۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم فن لینڈ کے ایونٹس کے لیے لاہور کی سخت گرمی میں ٹریننگ کررہے تھے کہ اس دوران 2ہفتے قبل ٹانگ کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ فن لینڈ کے ایونٹس میں شرکت نہ کر سکے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button