واشنگٹن ڈی سی:امریکہ میں نیوز ویب سائٹس پر نظر رکھنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ ملک میں جعلی نیوز ویب سائٹس کی تعداد اصل مقامی نیوز ویب سائٹس سے بڑھ گئی ہے اور اس کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے۔ٹیکنالوجی اور جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلی جینس کے استعمال سے ان فیک نیوز ویب سائٹس کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے جرنلزم اسکول کے ڈیٹا کے مطابق امریکہ میں اصل مقامی نیوز سائٹس کی تعداد 1213 ہے۔نیوز گارڈ کی مدیر میکنزی صادقی نے کہا کہ امریکہ میں جعلی نیوز ویب سائٹس کی تعداد 1265 ہو گئی ہے جو مقامی اخبارات کی تعداد سے بھی زیادہ ہیں۔ایسی جعلی ویب سائٹس بنانے والے متعصب کردار ہیں جن کا مقصد زیادہ سے زیادہ کلکس حاصل کر کے منافع کمانا ہے۔نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی میں میڈل لوکل نیوز انیشی ایٹو کے ڈائریکٹر ٹم فرینکلن کہتے ہیں کہ امریکہ میں مقامی اخبارات کی تعداد مسلسل کم ہو رہی ہے اور کاؤنٹیز کی سطح پر یہ تعداد اب نصف ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مقامی کمیونٹی کی خبروں تک رسائی بھی محدود ہوئی ہے۔