عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں 12 ربیع الاول بمطابق 17 ستمبر 2024 کو تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
17 سمتبر 2024 بروز منگل لاہور ہائیکورٹ لاہور پرنسپل سیٹ، علاقائی بنچز اور صوبہ بھر کی سول و سیشن عدالتیں بند رہیں گی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے باضابطہ طور پر 12 ربیع الاول 17 ستمبر 2024ء بروز منگل کو چھٹی کو نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔