World
Trending

کینیڈین وزیراعظم کو بڑا دھچکا، حکومت کیلئے مشکلات میں اضافہ

حکومتی اتحاد میں شامل نیو ڈیموکریٹک پارٹی نے علیحدگی کا اعلان کردیا،غیرملکی میڈیا

اوٹاوا:کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کی اہم اتحادی جماعت کی جانب سے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کے اعلان کے بعد ٹروڈو حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق جسٹن ٹروڈو کے حکومتی اتحاد میں شامل چھوٹی جماعت نیو ڈیموکریٹک پارٹی نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔
نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جگمیت سنگھ نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کیا۔اپنے ویڈیو پیغام میں جگمیت سنگھ نے جسٹن ٹروڈو پر لبرلز کو کمزور کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ 2022 میں کی گئی اپنی ڈیل ختم کر رہے ہیں کیونکہ وہ کنزرویٹیوز کو روکنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 2025 میں آنے والے انتخابات سے قبل ہونے والے پولز سے ظاہر ہو رہا ہے کہ کنزرویٹیوز بہ آسانی الیکشن جیت جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button