World
Trending

ترکیہ کے ساتھ تعلقات میں معیاری تبدیلی لانا چاہتے ہیں،مصری صدر

ایردوان کے ساتھ خطے کے بحرانوں خاص طور پر غزہ کی جنگ سے نمٹنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا،گفتگو

قاہرہ:مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ قاہرہ ترکی کے ساتھ تعلقات میں ایک نیا مرحلہ قائم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق السیسی نے انقرہ میں اپنے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ہم ترکیہ کے ساتھ تعلقات میں ایک معیاری تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ایردوان کے ساتھ خطے کے بحرانوں خاص طور پر غزہ کی جنگ سے نمٹنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہم نے ترکیہ کے ساتھ لیبیا میں سکیورٹی بحال کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔عبد الفتاح السیسی نے زور دیا کہ مصر ترکیہ اور شام کے درمیان تعاون کی کوششوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔
مصری صدر نے مزید کہا کہ میں نے ایردوان کے ساتھ افریقہ کے حالات خاص طور پر صومالیہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا وہ صومالیہ میں استحکام حاصل کرنے پر متفق ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ترکیہ کے ساتھ ہمارے تجارتی تعلقات میں گزشتہ برسوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ہم اس حوالے سے مشاورت کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button